دبئی: (مشرق نیوز)یواے ای میں ایران کے ڈرون اور میزائل حملوں سے نقصانات کی ویڈیوز و تصاویر شیئر کرنے کے الزامات پر 70برطانوی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا۔
گرفتار افراد میں برطانیہ کے سیاح، یو اے ای میں مقیم شہری اور جہازوں کا عملہ شامل ہے، بعض گرفتار افراد کو ضمانت پر رہائی مل گئی مگر پاسپورٹ ضبط کر لیے گئے ،برطانوی میڈیا کے مطابق اماراتی قانون کے تحت بعض تصاویر کو وصول کرنا بھی جرم ،تصاویر وصول کرنے کی سزا 10برس قید اور 2 لاکھ درہم جرمانہ ہوسکتی ہے۔
یو اے ای،نقصانات کی ویڈیوز شیئر کرنے پر 70برطانوی شہری گرفتار

















