کسی کو جنگ کیلئے مذہب کا جواز دینے کی ضرورت نہیں ،پوپ لیو

ویٹی کن سٹی:(مشرق نیوز)پوپ لیو نے مذہب کو جنگ کیلئے استعمال کرنے کی مذمت کردی۔

ویٹی کن سٹی میں مذہبی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیتھولک مسیحیوں کے پیشوا پوپ لیو نے کہاجنگ مسلط کرنے والوں کی دعائیں خدا سنتا نہیں، رد کرتا ہے،کسی کو جنگ کیلئے مذہب کا جواز دینے کی ضرورت نہیں ۔