گورنری سود سمیت واپس لیں گے، ایم کیو ایم پاکستان
کراچی :(بیورورپورٹ)ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما فاروق ستار نے کہا ہے 28ویں ترمیم کو پاس ہونا چاہیے ورنہ کراچی وفاق کے حوالے ہو، پی ٹی آئی اور جماعت اسلامی نے کراچی کی پیٹھ پر چھرا گھونپا، ن لیگ نے کہا وہ ہمارے گورنر سے خوش ہیں، ایک ٹیسوری سب پر بھاری، گورنری سود سمیت واپس لیں گے۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا تمہارے 8آئینی عہدے کھا جائیں گے، کراچی کو ذاتی مفادات کا کھلونا بنا لیاگیا، ملکی ترقی محدود ہوگئی ہے، آئندہ چند دنوں میں کراچی کے عوام بڑے دھرنے کی تیاری کریں، کب تک وڈیرے جاگیردار پیدا ہوتے رہیں گے، کراچی والوں کو زندہ رہنے کا حق چاہیے، عدالت حق نہیں دے رہی تو کراچی والوں کے پاس کیا بچے گا۔
















