ایرانی حملوں کاخوف، امریکی فوج ورک فرام ہوٹل پر مجبور
نیویارک :(بیورورپورٹ)ایرانی حملوں کاخوف، امریکی فوج ورک فرام ہوٹل پر مجبور ہوگئی۔
نیو یارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق ایرانی حملوں کے باعث 13 امریکی اڈوں میں بڑی تباہی ہوئی ، امریکی اڈے ناقابل رہائش ہیں،کویت میں امریکی اڈہ سب سے زیادہ متاثر ہوا ، اڈوں پر صرف پائلٹس، ٹیکنیشن وغیرہ موجود ہیں۔
دوسری جانب پاسداران انقلاب نے کہا خطے میں امریکہ کے تمام فوجی اڈے تباہ کردئیے ،امریکی کمانڈر اور فوجی فرار ہوکر پناہ گاہوں میں چھپ گئے ،خطے کے عوام امریکی کمانڈروں اور فوجیوں کی کمین گاہوں سے ایران کو آگاہ کریں۔

















