بنگلہ دیش، بس دریا میں جا گری، 24 افراد جاں بحق،متعدد زخمی


ڈھاکہ: (مشرق نیوز) بنگلہ دیش میں مسافروں سے بھری بس دریا میں جا گری، 24 افراد جاں بحق، متعدد زخمی ہو گئے۔

بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق بس کو فیری پر سوار کیاجارہا تھا اچانک بے قابو ہوکر30 فٹ گہرے پانی میں جا گری،ریسکیو حکام کے مطابق بس میں 50 مسافر سوار تھے ،22 افراد کی لاشیں نکال لی گئیں ،2 ریسکیو کیے جانے کے بعد دم توڑ گئے۔

جاں بحق ہونے والوں میں خواتین بھی شامل ہیں، زخمیوں کو فوری طبی امداد کےلئے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ، متعدد افراد لاپتہ ہیں،ریسکیو ٹیموں کو خراب موسم، تیز ہواوں اور بارش کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔