سعودی عرب کا پھنسے زائرین کیلئے بڑا ریلیف، ویزوں میں توسیع

ریاض:(مشرق نیوز)سعودی عرب کا جنگ کے باعث پھنسے زائرین کیلئے بڑا ریلیف، ویزوں میں توسیع کردی گئی۔

وزارت داخلہ کے مطابق 25 فروری کو ختم ہونےوالے ویزوں کی مدت 18 اپریل تک بڑھادی،توسیع مقررہ فیس ادا کرکے ابشر پلیٹ فارم کے ذریعے حاصل کی جا سکتی ہے،تمام اقسام کے ویزہ ہولڈرز بغیر کسی جرمانے کے ملک سے روانہ ہو سکتے ہیں،قانونی کارروائی سے بچنے کیلئے تمام زائرین 18 اپریل سے پہلے سعودی عرب چھوڑ دیں۔