تیز گام ایکسپریس کو حادثہ،7بوگیاں ڈی ریل،5الٹ گئیں،متعدد افراد زخمی

لودھراں،لاہور:(بیورورپورٹ،اپنے نمائندے سے) تیزگام ایکسپریس کو حادثہ،7بوگیاں ڈی ریل،متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

پشاور سے کراچی جانے والی تیز گام ایکسپریس کی 7بوگیاں لودھراں کے قریب اچانک پٹڑی سے اتریں،5الٹ گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق ٹرین کی بوگیوں کو آپس میں جوڑنے والا ہک اچانک ٹوٹنے سے حادثہ پیش آیا،مسافروں کی چیخ و پکار سے خوف ہراس پھیل گیا،اطلاع ملتے ہی قریبی علاقوں کے لوگوں اور ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کرمسافروں کو بوگیوں سے باہر نکالا،زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا،حادثے کے بعد ٹریک پر ٹرینوں کی آمدو رفت معطل ہو گئی۔