ٹرمپ ایران میں بڑے زمینی حملے کا حکم دیں گے،65فیصد امریکیوں کی رائے

واشنگٹن: (بیورورپورٹ)65فیصد امریکیوں نے رائے دی ہے ٹرمپ ایران میں بڑے زمینی حملے کا حکم دیں گے۔

غیر ملکی خبر ایجنسی و ایپسوس کی طرف سے 17 سے 19 مارچ تک کیے گئے سروے نتائج کے مطابق صرف 7 فیصد امریکی ایران میں بڑی زمینی کارروائی کے حامی ہیں، 55 فیصد نے مکمل مخالفت کردی،34 فیصد امریکیوں کی جانب سے ایران میں سپیشل فورسز تعینات کرنے کی حمایت کی گئی، 59 فیصد امریکی ایران جنگ کےخلاف ہیں۔