علی لاریجانی کا قتل ناقابل قبول ہے،روس،چین
ماسکو، بیجنگ: (مشرق نیوز) روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے کہا ہے ایرانی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا مارا جانا باضابطہ قتل ہے۔
پیوٹن نے علی لاریجانی کی شہادت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا اخلاقیات ،بین الاقوامی قانون کے تمام اصول روند دئیے گئے،علی لاریجانی سچا دوست تھا، روس کےساتھ تعلقات میں کردارکو یاد رکھا جائے گا۔
چینی وزارت خارجہ نے کہا اسرائیلی فضائی حملے میں ایرانی قومی سکیورٹی چیف علی لاریجانی کا قتل ناقابل قبول ہے،بیجنگ جنگ میں ثالثی کی کوششیں کر رہا ہے، چینی خصوصی ایلچی ژائی جن مشرق وسطیٰ کے اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کر چکے ۔

















