اسلام آباد،لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش،سردی لوٹ آئی
اسلام آباد،لاہور،پشاور:(بیورورپورٹ،وقائع نگار)اسلام آباد،لاہور سمیت متعدد شہروں میں بارش،سردی لوٹ آئی، موسم سرد ہونے کے باعث شہریوں نے ایک بار پھر رضائیاں اور موٹے کمبل استعمال کرنا شروع کر دیئے۔
بال خوب برسنے سے نشیبی علاقے زیر آب، سڑکیں ڈوب گئیں‘لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ، لاہور میں بارش کے باعث لیسکو کا ترسیلی نظام متاثر ہونے سے کئی علاقے گھنٹوں بجلی سے محروم رہے ،محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیشگوئی کردی۔

















