باجوڑ میں افغانستان سے داغا گولہ گھر پر گرنے سے 4 بھائی شہید
پشاور:(بیورورپورٹ)باجوڑ میں افغانستان سے داغا گیا گولہ گھر پر گرنے سے 4 بھائی شہید،ایک زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
مرنے والوں کی شناخت ساجد، ایاز، ریاض اور معاذ کے نام سے ہوئی ،سرحد پار سے ہونےوالی بلا اشتعال فائرنگ کے بعد تمام سرحدی علاقوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ۔
وزیر اطلاعات عطا تارڑ کے مطابق افغان طالبان نے مارٹر اور فائرنگ سے تبستہ لیٹئی سالارزئی باجوڑ کی شہری آبادی کو نشانہ بنایا ،گولہ گھر پر گرنے سے 4بھائی شہید ہوگئے،افغان طالبان حکومت کافتنہ الخوارج کےساتھ ملکر جان بوجھ کر عام شہریوں کو نشانہ بنانا بین الاقوامی قانون اور بنیادی انسانی اقدار کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

















