بھارت کی آبنائے ہرمز میں پھنسے ٹینکرز چھڑانے کیلئے ایران کی منتیں

واشنگٹن،نئی دہلی:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)بھارت کی آبنائے ہرمز میں پھنسے ٹینکرز چھڑانے کیلئے ایران کی منتیں،ترکیہ کے بحری جہاز کو گزرنے کی اجازت دیدی۔

وال سٹریٹ جنرل کے مطابق بھارت کے 23 ٹینکرز آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں، بھارتی وزیر خارجہ نے 2 بار ایرانی ہم منصب عباس عراقچی کو فون کیا ،رواں ہفتے 2 بھارتی ٹینکرز کو راہداری ملنے کا امکان ہے۔

دریں اثنا ایران نے ترکیہ کے بحری جہاز کو آبنائے ہرمز سے گزرنے کی اجازت دےدی، ترکیہ کے 14 بحری جہاز اب بھی آبنائے ہرمز میں پھنسے ہیں،دوسری جانب مشرق وسطیٰ میں جاری تنازع کے باعث بھارت کے 50 ارب ڈالر ترسیلات زر خطرے میں پڑگئے۔

عرب میڈیا کے مطابق خلیجی ممالک میں موجود 90 لاکھ بھارتی شہریوں کا مستقبل غیر یقینی کا شکار ،خلیجی ممالک سے بھارتی سالانہ 50 ارب ڈالر اپنے ملک بھیجتے ہیں،جنگ طویل ہونے سے بھارت کو گیس کی شدید قلت کا سامنا ہوگا، ایل پی جی کی قلت سے بھارت میں ریسٹورنٹ بند ہونا شروع ہوگئے ۔