تہران ،القدس ریلی کے قریب فضائی حملہ، شرکا بے خوف آگے بڑھتے رہے


تہران: (مشرق نیوز)تہران میں القدس ریلی کے قریب فضائی حملہ، شرکا بے خوف آگے بڑھتے رہے اور ریلی جاری رکھی۔

ایران میں یوم القدس کے موقع پر فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کےلئے ریلیاں نکالی گئیں،ہزاروں افراد نے شرکت کی،فردوسی سکوائر اور انقلاب سٹریٹ کے قریبی علاقوں میں شدید دھماکوں کی آواز سنی گئی،جاری ہونےوالی ویڈیو میں ریلی کے دوران فضائی حملے کے بعد دھوئیں کے بادل اٹھتے دکھائی دئیے مگر مظاہرین بے خوف ہو کر نعرے لگاتے ہوئے آگے بڑھتے رہے۔

حملے سے قبل اسرائیل نے لوگوں کو علاقے سے دور رہنے کی وارننگ دی مگر مظاہرین کسی دھمکی کو خاطرمیں نہ لائے،ریلی میں قومی سلامتی ادارے کے سربراہ علی لاریجانی نے بھی شرکت کی،سوشل میڈیا اور مقامی میڈیا پر جاری دیگر ویڈیوز میں ریلی کے شرکا کو ایرانی و فلسطینی پرچم لہراتے، فلسطین کے حق اور امریکہ و اسرائیل مخالف نعرے لگاتے دیکھا جا سکتا ہے۔