امریکہ کو بڑا نقصان،ری فیولنگ طیارہ عراق میں گر کر تباہ،6فوجی ہلاک

بغداد،واشنگٹن:(مشرق نیوز،بیورورپورٹ)امریکہ کو بڑا نقصان،کے سی135 ری فیولنگ طیارہ عراق میںگر کر تباہ،6فوجی ہلاک،سینٹ کام نے تصدیق کردی۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے مطابق طیارہ آپریشن ایپک فیوری کے دوران حادثے کا شکار ہو کر مغربی عراق میں گر ا،حادثہ فرینڈلی ائیر سپیس میں پیش آیا،دوسرا طیارہ بحفاظت لینڈ کرنے میں کامیاب رہا،جہازفرینڈلی یا دشمن کی کارروائی کا نشانہ نہیں بنا،تحقیقات کاآغاز کردیا،عملے کے اراکین کی شناخت اہل خانہ کی اجازت ملنے کے بعد جاری کریں گے۔

دوسری جانب ایران کے حمایت یافتہ عسکریت پسند گروہ حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا امریکی فوجی طیارے کوعراق کی قومی خودمختاری اور فضائی حدود کے دفاع میں نشانہ بنایا۔