اسلام آباد:(بیورورپورٹ)دفتر خارجہ نے مولانا فضل الرحمان خلیل کی سربراہی میں 3 رکنی وفد کے دورہ کابل پر ردعمل دیتے ہوئے کہاوفد کا دورہ افغانستان نجی حیثیت میں ہے،حکومت کی جانب سے نہیں تھا۔
طاہر اندرابی نے کہادورہ کرنےوالے عزت دار لوگ ہیں، افغانستان کےساتھ برتاو میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں، ابھی بارڈرز بند اور کچھ نیا نہیں، افغانستان سے دہشتگردی کےخلاف ٹھوس اقدامات مطالبہ ہیں،آبنائے ہرمز پرممکنہ رابطوں کی حتمی تصدیق نہیں کرسکتا، دفاعی و عسکری حکام ایرانی ہم منصبوں سے رابطے میں ہیں۔
پاکستانی وفد کا دورہ افغانستان نجی حیثیت میں ہے،دفترخارجہ

















