ڈیرہ اسماعیل خان، آپریشن میں 2 دہشت گرد ہلاک،4 گرفتار

ڈیرہ اسماعیل خان (مشرق نیوز) لکی مروت پولیس، سی ٹی ڈی اور امن کمیٹی نے تختی خیل کے علاقے میں دہشت گردوں کے خلاف مشترکہ آپریشن کیا۔

آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے جبکہ کارروائی کے دوران 4 دہشت گردوں کو گرفتار بھی کر لیا گیا۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال 2 موٹر سائیکل بھی برآمد کرلئے گئے ہیں۔ ڈی آئی جی بنوں ریجن سجاد خان کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائیگا۔