پہلے پی ٹی آئی اب ن لیگ نے ٹرمپ کو مسیحا بنادیا،ایمل ولی
پشاور:(بیورورپورٹ)صدر اے این پی ایمل ولی نے کہا ہے ابتدا میں پی ٹی آئی نے اعلان کیا ٹرمپ اقتدار میں آئے تو نجات دہندہ ثابت ہوگا، ٹرمپ نے منہ موڑا تو اب وہی کردار پی ٹی آئی کے نزدیک ناکامی کی علامت بن گیا اب ن لیگ کے حلقوں میں ٹرمپ کو مسیحا بنا کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ایمل ولی نے کہا جنونی ذہن پوری دنیا کو تباہی کی طرف دھکیل رہا ہے، کیا عالمی اقدار، اصول اور قوانین اب بھی کوئی حیثیت رکھتے ہیں؟ وہ عالمی ادارے کہاں ہیں جو امن اور انصاف کے ضامن ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں؟ ۔
















