بحرین میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالا بھارتی شہری گرفتار


مانامہ :(مشرق نیوز) بحرین میں اسرائیل کیلئے جاسوسی کرنیوالے بھارتی شہری کو گرفتار کر لیا گیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت نتن موہن کے نام سے ہوئی ، پیشے کے اعتبار سے ٹیلی کمیونی کیشن انجینئر ہے،اطلاعات کے مطابق ملزم نے حساس جغرافیائی معلومات، تصاویر اور ویڈیوز موساد کو فراہم کیں ،بعض اہم اور سٹرٹیجک مقامات کی تفصیلات بھی شامل ہیں، معلومات غیر ملکی انٹیلی جنس کےلئے اہداف کے تعین اور تجزئیے میں مددگار ثابت ہو سکتی تھیں،بحرین کی وزارت داخلہ نے گرفتاری کی تصدیق کر دی تاہم تفتیش اور تکنیکی تفصیلات پر مزید معلومات ابھی جاری نہیں کی گئیں۔

دریں اثنا اینٹی سائبر کرائم ڈائریکٹوریٹ نے ایرانی حملوں کی ویڈیوز بنانے اور سوشل میڈیا پر نشر کرنے کے الزام میں 6 ایشیائی باشندوں کو گرفتار کر لیا ،گرفتار ہونے والے افراد میں ایک بنگلادیشی جبکہ 5 پاکستانی شہری شامل ہیں، ملزموں نے ایران کے حملوں سے ہونے والے نقصانات سے متعلق ویڈیوز بنا کر پوسٹ کیا یا شیئر کیا، ویڈیوز میں حملوں کے ساتھ ہمدردی اور انہیں سراہنے کا تاثر دیا گیا جس سے سکیورٹی اور عوامی نظم و ضبط متاثر ہو سکتا تھا۔

بحرین کی وزارت داخلہ نے عوام سے اپیل کی ہے معلومات صرف سرکاری ذرائع سے حاصل کی جائیں، غیر مصدقہ ویڈیوز یا خبروں کو پھیلانے سے گریز کیا جائے۔