موجودہ حالات کی ذمہ دار طالبان رجیم ہے: افغان سیاستدان احمد مسعود
کابل (مشرق نیوز) افغان سیاستدان احمد مسعود نے افغان طالبان پر سخت تنقید کرتے ہوئے افغانستان کو دہشت گرد گروہوں کی پناہ گاہ قرار دےدیا،افغان سیاستدان احمد مسعود نے افغان طالبان کی زیر سرپرستی دہشت گردوں کے اڈوں کو بے نقاب کر دیا،احمد مسعود نے کہا افغانستان میں موجودہ حالات براہ راست طالبان حکومت کی پالیسیوں اور اقدامات کا نتیجہ ہیں، آج افغانستان اپنے عوام کےلئے جہنم جبکہ مختلف دہشت گرد تنظیموں کےلئے جنت بن چکا ہے،افغانستان میں صرف ٹی ٹی پی (فتنہ الخوارج) ہی سرگرم نہیں بلکہ 20 سے زائد دہشت گرد گروہ ملک کے مختلف علاقوں میں فعال ہیں،احمد مسعود کے مطابق گروہوں کی موجودگی خطے کے امن و استحکام کےلئے بڑا خطرہ ہے اور عالمی برادری کو اس صورتِ حال کا سنجیدگی سے نوٹس لینا چاہیے۔

















