پاکستان کی سعودی عرب سے مزید معاشی مراعات کیلئے 8 درخواستیں

اسلام آباد (مشرق نیوز) پاکستان نے سعودی عرب کو طویل مدتی اقتصادی تعاون کی 8 اہم درخواستیں پیش کردی ہیں جن میں موجودہ 5ارب ڈالر کے ذخائر کو 10 سالہ طویل مدتی سہولت میں تبدیل کرنا بھی شامل ہے۔

پاکستان نے سعودی عرب کی حکومت کے سامنے طویل مدتی اقتصادی تعاون کے تحت 8 درخواستیں پیش کی ہیں، جن میں موجودہ چھوٹے عرصے کے 5 ارب ڈالر کے ذخائر کو 10 سالہ طویل مدتی سہولت میں تبدیل کرنا، ڈیفرڈ ادائیگی کے تحت تیل کی سہولت کو 1.2 ارب ڈالر سے بڑھا کر 5 ارب ڈالر کرنا اور اس کی مدت میں اضافہ کرنا، بیرون ملک پاکستانیوں کی رقوم 10 ارب ڈالر کی سکیورٹائزیشن کرنا، اور دیگر امور شامل ہیں۔

اعلیٰ سرکاری ذرائع نے دی نیوز کو تصدیق کی کہ جاری جغرافیائی سیاسی تناو? کے بعد پاکستان کی اقتصادی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، جو امریکا اور اسرائیل کی قیادت میں ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران پیدا ہوئی ہیں۔

دوسری جانب پاکستان بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ 7 ارب ڈالر کے ایکسٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی کے تحت تیسری جائزے کی تکمیل کیلئے مذاکرات کر رہا ہے۔ پاکستان اور سعودی عرب پہلے ہی جامع اقتصادی تعاون کے پیکیج پر مذاکرات کر رہے تھے۔