امریکی صدر کی اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری

واشنگٹن (مشرق نیوز) ٹرمپ انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ ٹرمپ انتظامیہ نے ایک بار پھر کانگریس کو نظرانداز کرتے ہوئے اسرائیل کو 151 ملین ڈالر کے بم فروخت کرنے کی منظوری دیدی۔ امریکی محکمہ خارجہ نے انوکھی منطق پیش کی کہ ہنگامی صورتحال کے باعث فوری منظوری ضروری تھی۔

امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق امریکہ اسرائیل کو مزید 12 ہزار بی ایل یو 110 بم فراہم کریگا، اسرائیل کو 15 کروڑ ڈالر میں 12 ہزار بم فروخت کئے جائیں گے، اسرائیل کو تکنیکی مدد اور متعلقہ پرزے بھی دئیے جائیں گے۔

دوسری جانب امریکی اسلحہ سازکمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی پیداوار 4 گنا بڑھانے پر اتفاق کیا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے ایک بیان میں کہاکہ امریکی دفاعی کمپنیوں نے جدید ہتھیاروں کی تیار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے مطابق امریکہ کے پاس کم درجے کے ہتھیاروں کا تقریباً لامحدود ذخیرہ موجود ہے جبکہ کم درجے کے ہتھیار ایران جنگ میں استعمال ہو رہے ہیں۔