امریکی معیشت کو بڑا دھچکا،عربوں کی اربوں ڈالرز سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی
نیویار ک:(بیورورپورٹ)امریکی معیشت کو بڑا دھچکا،عربوں کی اربوں ڈالرز سرمایہ کاری خطرے میں پڑ گئی۔
فنانشل ٹائمز کے مطابق مشرق وسطیٰ میں نئی جنگ سے خلیجی ملکوں کے بجٹ ، معیشتوں پر دباو بڑھ گیا ،سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، کویت ،قطر امریکہ میں اربوں ڈالرز سرمایہ کاری کے وعدے توڑ سکتے ہیں۔
امریکی اخبار کے مطابق تیل کی برآمد رک جانے سے خلیجی ممالک کو بجٹ کی کمی کا سامنا ہوسکتا ہے، وعدے توڑنے کی شق پہلے ہی معاہدے میں شامل تھی،سرمایہ کاری میں کمی آنے سے صدر ٹرمپ پر دباو بڑھے گا۔

















