انڈونیشیا نے بورڈ آف پیس سے الگ ہونے کی دھمکی دےدی
جکارتہ:(مشرق نیوز)انڈونیشیاءنے بورڈ آف پیس سے الگ ہونے کی دھمکی دےدی،اپنے بیان میں انڈونیشیا کے صدر نے واضح کیامجوزہ بورڈ آف پیس سے فلسطینی عوام کو حقیقی اور عملی فائدہ نہ پہنچا تو فورم سے علیحدگی اختیار کرنے میں دیر نہیں کرینگے۔
حکام کے مطابق کسی بھی بین الاقوامی امن اقدام یا فورم کی کامیابی کا دارومدار فلسطینیوں کے حقوق ،مفادات کا حقیقی تحفظ یقینی بنانے پر ہے،امن عمل صرف سفارتی بیانات ،نشست و برخاست تک محدود رہا اور مظلوم فلسطینی عوام کو کوئی عملی ریلیف نہ ملا تو انڈونیشیا کےلئے عمل کا حصہ بنے رہنے کا کوئی جواز باقی نہیں رہے گا۔

















