مودی کی اسرائیل نواز پالیسی کے منفی اثرات کا پوسٹمارٹم


واشنگٹن:(بیورورپورٹ)امریکی جریدے نے مودی کی اسرائیل نواز پالیسی کے منفی اثرات کا پوسٹ مارٹم کر دیا۔

ڈی سی جرنل کے مطابق مودی کے دور اسرائیل سے خلیجی ممالک میں بھارتی مفادات کو دھچکا لگنے کے خدشات بڑھ گئے جبکہ نریندر مودی نے بھارتی تارکین وطن کا مستقبل خطرات سے دوچار کر دیا،مودی کا دورہ اسرائیل معمول کی سفارت کاری نہیں بلکہ ایران مخالف واضح سیاسی صف بندی ہے اور مودی کی نیتن یاہو سے کھلی قربت نے بھارت کی متوازن خارجہ پالیسی پر سوال کھڑے کر دئیے۔

امریکی جریدے نے کہا اسرائیل کی جانب جھکاو نے ایران اور خلیجی ممالک کےساتھ بھارت کا توازن کمزور کر دیا، خلیجی ممالک میں بھارت کو اسرائیل نواز سکیورٹی کیمپ کا حصہ سمجھا جانے لگا ہے ، مودی کی اسرائیل پالیسی پر خلیجی عوام کی رائے میں منفی تاثر بڑھ رہا ہے۔

رپورٹ کے مطابق مودی کی غیر متوازی خارجہ پالیسی سے سب سے بڑا خطرہ خلیجی ممالک میں مقیم لاکھوں بھارتی کارکنوں کو ہے اور ممکنہ ردعمل کی صورت میں بھارتی کارکنوں کو ویزا، روزگار اور سماجی دباو کا سامنا ہو سکتا ہے جبکہ کشیدگی بڑھی تو بھارتی تارکین وطن کی ترسیلات زر بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے،مودی کی پالیسی سے ایران کےساتھ بھارت کے سٹر ٹیجک مفادات متاثر ہونے کا خدشہ ہے اور امریکی دباو میں چابہار بندرگاہ منصوبہ بھی خطرے میں پڑ گیا۔