سہیل آفریدی کی ایرانی قونصل خانے آمد، خامنہ ای کے انتقال پر تعزیت
پشاور: (بیورورپورٹ) وزیر اعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کی ایرانی قونصل خانے آمد، خامنہ ای کے انتقال پر اظہار تعزیت کیا۔
سہیل آفریدی نے کہا ایرانی سپریم لیڈر کا انتقال صرف ایران نہیں پوری امت مسلمہ کا نقصان ہے، پاکستان ،خیبرپختونخوا کے عوام مشکل ،غم کے وقت میں ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں،ایران کو ڈاکٹرز، ادویات سمیت کسی بھی قسم کی مدد درکار ہوئی تو خیبرپختونخوا بھرپور تعاون کرے گا،متحد ہو کر مقابلہ کریں گے۔
ایرانی قونصل جنرل علی بنفشہ خوا نے کہاسپریم لیڈر عظیم انقلابی رہنما تھے ،ہمیشہ امت مسلمہ کے اتحاد کےلئے کام کرتے رہے، جنگ شروع نہیں کی مگر اپنے دفاع کےلئے آخری سانس تک لڑیں گے،جھکنے کی بجائے مرنا قبول ہوگا۔
















