ایران میں فوجی کارروائی کیلئے مصنوعی ذہانت کا اہم کردار
واشنگٹن :(بیورورپورٹ)ایران میں فوجی کارروائی کیلئے مصنوعی ذہانت کااہم کردار، اے آئی ٹیکنالوجی عسکری فیصلوں میں مرکزی حیثیت اختیار کر گئی ۔
امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق پہلے 24 گھنٹوں میں ایک ہزار اہداف پر حملوں میں اے آئی نظام کی مدد حاصل کی گئی، امریکی فوج نے جنگ میں جدید ترین اے آئی ٹیکنالوجی کا استعمال کیا،جنگی استعمال کی شرائط پر کمپنی اور امریکی حکومت کے درمیان سخت مذاکرات ہوئے ہیں، ایران پر ممکنہ حملے سے پہلے اے آئی نے سینکڑوں اہداف تجویز کیے۔
رپورٹ کے مطابق مصنوعی ذہانت نے ہفتوں کی جنگی منصوبہ بندی کو لمحوں میں بدل دیا یہی اے آئی ٹیکنالوجی دہشتگردی کے منصوبے ناکام بنانے میں بھی استعمال ہوئی، وینزویلا کے صدر کو پکڑنے والے آپریشن میں بھی اے آئی کی مدد شامل تھی۔

















