عمران خان کےخلاف سارے کیسز سیاسی و بوگس ہیں، بیرسٹر گوہر
اسلام آباد:(بیورورپورٹ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے عمران خان کےخلاف سارے کیسز سیاسی و بوگس ،تمام عدالتوں کے دروازے پر دستک دی،انصاف نہیں ملا۔
صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہابانی کی صحت پر درخواست دائر کردی ،امید ہے جمعہ کو کیس فکس ہو گا،چیف جسٹس سے درخواست کرتے ہیں کیس لگائیں اور آرڈر کریں بانی کا شفا انٹرنیشنل ہسپتال میں ذاتی معالجین کی زیر نگرانی خاندان کی موجودگی میں علاج ہو،چیئرمین پی ٹی آئی نے کہاجوڈیشل پالیسی کے مطابق کیسز کا 35 سے 60 دن کے اندر فیصلہ ہونا ہوتا ہے لیکن فیصلے نہیں ہورہے۔
















