امریکہ پابندیاں اٹھانے کیلئے سنجیدگی دکھائے تو جوہری معاہدہ ممکن ہے،ایران


تہران:(مشرق نیوز)ایران نے ایک بار پھر واضح کیا ہے امریکہ پابندیاں اٹھانے کیلئے سنجیدگی دکھائے تو جوہری معاہدہ ممکن ہے۔

بی بی سی کو انٹرویو دیتے ہوئے ایران کے نائب وزیر خارجہ نے مجید تخت روانچی نے کہا امریکی حکام سنجیدگی دکھائیں تو معاہدے کی راہ ہموار ہوسکتی ہے،60فیصد تک افزودہ یورینیم کو کم درجے پر لانے کی پیشکش آمادگی کا ثبوت ،گیند اب امریکہ کے کورٹ میں ہے،مذاکرات کا دوسرا دور منگل کو جنیوا میں ہوگا۔

مجید تخت روانچی نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان اب تک کی بات چیت مثبت ،حتمی نتیجہ اخذ کرنا قبل از وقت ،بیلسٹک میزائل پروگرام پر کسی بھی قسم کاکوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا،دفاعی صلاحیتوں سے دست برداری کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔