بمبارجیکٹ پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ سے اسلام آباد پہنچا،انکشافات

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)حملہ آور نوشہرہ سے خود کش جیکٹ پہن کر پبلک ٹرانسپورٹ سے اسلام آباد پہنچا،خودکش دھماکے کی تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے۔

بمبار نے راستے میں 2 اور ہال کے اندر 6 گولیاں چلائیں، مسجد کے ہال میں جا کر خود کو اڑایا، حملے میں 4 کلو بارودی مواد استعمال کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق بال بیئرنگ کی تعداد زیادہ تھی،بمبار نے حملے سے قبل قریبی ہوٹل میں تھوڑی دیر بیٹھا اور کھنہ روڈ سے پیدل چل کر مسجد تک پہنچا،حملہ آور نے 2 فروری کو ریکی کی،بمبار مئی میں افغانستان گیا اور جون میں واپس آیا۔