پاکستان عالم امن،خطے کے استحکام کےلئے کردارادا کرتا رہے گا،بلاول بھٹو


واشنگٹن:(خواجہ فاروق) چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے پاکستان عالم امن،خطے کے استحکام کےلئے کردارادا کرتا رہے گا، نوجوان نسل دنیا میں مثبت تبدیلی کے لیے بھرپور کردارادا کرے۔

واشنگٹن میں ینگ لیڈرز کے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول نے کہابھٹوخاندان نے جمہوریت کےلئے بہت قربانیاں دیں، رنگ،نسل ، مذہب کی بنیاد پر تفریق کا خاتمہ ،دنیا میں امن ،ترقی کےلئے ملکرکام کرنا ہو گا،پاکستان پرامن ،ذمہ دارریاست ، بین المذاہب ہم آہنگی کا فروغ وقت کی ضرورت ہے۔

دریں اثنا چیئرمین پی پی بلاول بھٹو نے امام بارگاہ دھماکے کی فوری شفاف تحقیقات ،مجرموں ،سہولت کاروں کو قانون کی گرفتار میں لانے سمیت عبادت گاہوں کے تحفظ کیلئے موثر اقدامات کا مطالبہ کردیا۔

بلاول بھٹو نے کہا مسجد میں نہتے شہریوں کو نشانہ بنانا انسانیت، دین اور قومی ضمیر پر حملہ ہے،کوئی مذہب یا نظریہ معصوم انسانوں کے قتل کی اجازت نہیں دیتا،قوم کو نفرت، انتہاپسندی اور دہشتگردی کےخلاف متحد ہو کر کھڑا ہونا ہوگا۔