عمران خان پر حملے کے مجرم کو مزید 4سال قید کی سزا


وزیر آباد:(بیورورپورٹ)عدالت نے بانی پی ٹی آئی عمران خان پر وزیر آباد حملے کے مجرم نوید کو غیر قانونی اسلحہ رکھنے کے ایک اور الزام میں 4 سال قید کی سزا سنادی۔

جوڈیشل مجسٹریٹ فضل الٰہی نے پنجاب آرمز (ترمیم شدہ) آرڈیننس 2015 کے تحت مجرم قرار دیا،مقدمہ/ایف آئی آر نمبر 742/2022 سے شواہد کا جائزہ لینے کے بعد مجسٹریٹ نے 4 سال کی سادہ قید کےساتھ 40,000 روپے جرمانے کی سزا سنائی۔

مجسٹریٹ نے ہدایت کی سزا کسی بھی دیگر سزاوں کےساتھ چلائی جائے گی جو مجرم دوسرے فوجداری مقدمات میں کاٹ رہا ہو،عدالت نے سینٹرل جیل گوجرانوالہ کے سپرنٹنڈنٹ کو 4سال کی سزا پر عمل درآمد شروع کرنے کےلئے نوید کو تحویل میں لینے کا اختیار دےدیا۔