3سال میں ایک لاکھ 95 ہزار کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ بلاک
اسلام آباد: (بیورورپورٹ)3سال میں ایک لاکھ 95 ہزار کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈز بلاک ،وزارت داخلہ نے ریکارڈ سینٹ میں پیش کردیا۔
رپورٹ کے مطابق شناختی کارڈز بلاک ہونے کی شرح سندھ اور خیبر پختونخوا میں سب سے زیادہ رہی،خیبر پختونخوا 72,703 ،سندھ 49,666،پنجاب 29,852 ، بلوچستان 34,990 ،اسلام آباد5,731،آزاد کشمیر 1,410 اور گلگت بلتستان میں 758 شناختی کارڈز بلاک کیے گئے،عدالتی احکامات پر 64 ہزار 225 شناختی کارڈز کےخلاف کارروائی ہوئی،نادرا کا مو¿قف ہے شناختی کارڈز غلط معلومات فراہم کرنے اور مقدمات کی عدم پیروی کے باعث بلاک کیے گئے۔

















