بلوچستان میں ریلوے سفر محفوظ، جعفر ایکسپریس میں جدید سکیورٹی انتظامات مکمل
کوئٹہ:(بیورورپورٹ)حکومتی اقدامات سے بلوچستان میں ریلوے سفر محفوظ، جعفر ایکسپریس میں جدید سکیورٹی انتظامات مکمل کرلیے گئے۔
وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کوئٹہ میں جعفر ایکسپریس کی سکیورٹی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے جدید ٹیکنالوجی سے لیس بی کے سی بوگی کو موثر و اہم اقدام قرار دیا اورفول پروف سکیورٹی انتظامات پر پاک فوج ، ایف سی بلوچستان نارتھ کی پیشہ ورانہ کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا سکیورٹی فورسز کی موثر حکمت عملی کے باعث جعفر ایکسپریس کو بلوچستان کے مسافروں کےلئے محفوظ، پراعتماد اور تسلی بخش بنا دیا ،مسافروں کی جان و مال کا تحفظ حکومت ، پاک فوج کی ترجیح ہے۔
حنیف عباسی نے کہا ریلوے ٹریکس کی 24 گھنٹے نگرانی، جدید کیمروں کی تنصیب اور ٹرین میں مناسب تعداد میں سکیورٹی سٹاف کی تعیناتی بھی یقینی بنادی،اقدامات کی بدولت بلوچستان کے عوام کا ریل سفر پر اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

















