کراچی:(بیورورپورٹ) دکھ کی گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کےساتھ ہیں،سانحہ گل پلازہ پروزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ سندھ کو تعزیتی خط ارسال کردیا۔
خط میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے قیمتی جانی و مالی نقصانات پر گہرے رنج و غم کا اظہاراورسندھ حکومت سے مکمل یکجہتی کا اعلان کرتے ہوئے لکھا ایک صوبے کا دکھ پوری قوم کا دکھ ہے، خیبرپختونخوا کے عوام اور حکومت سندھ کے ساتھ کھڑے ہیں۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا مراد علی شاہ کو خط،سندھ حکومت سے مکمل اظہار یکجہتی
















