غزہ امن بورڈ کی رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر فیس ،مسودہ 60 ممالک کو ارسال

واشنگٹن،تل ابیب:(بیورورپورٹ،مشرق نیوز)صدر ٹرمپ نے بورڈ آف پیس کو بھی کمائی کا ذریعہ بنا لیا، مستقل رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالر فیس مقرر کردی۔

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق مستقبل رکنیت کیلئے ایک ارب ڈالردینا ہوں،باقی اراکین کی مدت 3برس ہوگی،بورڈ اقوام متحدہ طرز پر امن کیلئے کردار ادا کرنے کا ذمہ دارہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ خود چیئرمین ،ویٹو پاور بھی حاصل ہوگی،غزہ امن بورڈ چارٹر کا مسودہ 60 ممالک کو ارسال کردیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نے غزہ بورڈ آف پیس کی تشکیل مسترد کرتے ہوئے کہا اقدام اسرائیلی حکومت کی پالیسی کےخلاف ہے،غیرملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا بورڈ کی تشکیل کےلئے رابطہ نہیں کیا گیا،وزیر خارجہ گڈیون سار معاملہ امریکی ہم منصب مارکو روبیو کےساتھ اٹھائیں گے۔