اسلام آباد:(بیورورپورٹ)آف لوڈنگ کامسئلہ حل ،وزارت اوورسیز پاکستانیز نے مسافروں کا ڈیٹا حاصل کرنے کےلئے ای ایم آئی (EMI) موبائل ایپلی کیشن تیار کر لی ۔
ذرائع کے مطابق تمام مسافروں کو روانگی سے قبل کوائف،متعلقہ دستاویز ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کرنا ہوں گے، ایپلی کیشن پر کوائف، دستاویز کی جانچ پڑتال کے بعد مسافرکا اسٹیٹس اپ ڈیٹ ہو جائے گا،پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز یکم فروری سے اسلام آباد ایئرپورٹ سے ہو گا، طلبہ کو تعلیمی ادارے کا ایڈمیشن لیٹر،فیس و متعلقہ دستاویزات اپ لوڈ کرنا ہوں گی۔
آف لوڈنگ کامسئلہ حل ،مسافروں کے ڈیٹا کیلئے ای ایم آئی ایپلی کیشن تیار

















