متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری کی حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور

اسلام آباد: (بیورورپورٹ)عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس میں ایمان مزاری کی حاضری سے استثنیٰ درخواست منظور کر لی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں کیس پر سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج افضل مجوکہ نے کی،دوران سماعت ہادی علی چٹھہ نے کہاایمان مزاری کو 104 بخار ہے،عدالت پیش نہیں ہو سکتیں،جج افضل مجوکہ نے ہدایت دی حاضری سے استثنیٰ درخواست دائر کی جائے، وقفے کے بعد سماعت دوبارہ ہوئی تو ہادی چٹھہ کی جانب سے ایمان مزاری کی حاضری سے استثنیٰ کی تحریری درخواست دائر کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔