بے انصافی سے ملک نہیں چلے گا، آئیں جمہوری پاکستان کی تشکیل نو کریں،اچکزئی

لاہور:(وقائع نگار)حقوق خلق پارٹی تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ،متحدہ اپوزیشن اتحاد کے سربراہ محمود اچکزئی نے کہاتحریکیں چلانی ہیں ، راز نہیں بتاوں گا ۔

حقوق خلق پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمار علی جان نے لاہور پریس کلب میں تحریک تحفظ آئین پاکستان میں شامل ہونے کااعلان کرتے ہوئے کہا8 فروری کےلئے پنجاب کے عوام کو منظم کریں گے۔

محمود اچکزئی نے کہااتنے سادہ بھی نہیں راز آپ کو بتادیں، وعدہ ہے پاکستان کی قیمت پر کبھی سودا نہیں کریں گے،آئین کی بحالی کےلئے سندھ سمیت تمام صوبوں میں جائیں گے، نوازشریف اتنے ہی محب وطن ہیں جتنا کوئی اور شخص۔

سربراہ اپوزیشن اتحاد نے کہا چھوٹے لوگوں کے سامنے بڑے بحران ہیں ،پورے ملک میں 10بھی ایسے آدمی نہیں جو بحران کا حل نکال سکیں،8فروری کو سب نے گھروں سے باہر نکلنا ہے ،کسی کو گالیاں دینے یا منت ترلا کرنے نہیں آئے، اجتماعی دانش کےساتھ ملک کو بحران سے باہر نکالا جا سکتا ہے ،بحران بیرونی نہیں اندرونی،جعلی طریقے سے کچھ لوگوں کو بڑا بنایا گیا۔

محموداچکزئی نے کہا چھوٹے صوبے سینٹ میں ووٹ نہ ڈالتے تو 26ویں ترمیم منظور نہیں ہو سکتی تھی،8 فروری کو پارٹی سے نشان چھینا گیا، 26 ویں ترمیم والے اللہ سے معافی مانگیں، بے انصافی سے ملک نہیں چلے گا، آئیں جمہوری پاکستان کی تشکیل نو کریں،جاتی امرامیرا گھر ،سب ایک دوسرے کو جانتے ہیں۔

علامہ راجہ ناصر عباس نے کہا پارلیمنٹ غیر موثر ، عدلیہ کو 26ویں ترمیم کے ذریعے بے اثر کردیا گیا ،لوگ اپنے حقوق کےلئے خود کھڑے ہو گئے تو حالات بہت خراب ہو جائیں گے،مصطفی نوازکھوکھر نے کہا موجودہ حالات سے نکلنے کیلئے صرف آئین پر عمل کرنا ہی واحد راستہ ہوگا