سہیل آفریدی کو خوش آمدید،مکمل پروٹو کول دیں گے،سندھ حکومت
کراچی: (بیورورپورٹ) سندھ حکومت نے وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی کومکمل پروٹو کول دینے کااعلان کردیا۔
صوبائی وزیر ثقافت ذوالفقار علی شاہ نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا سہیل آفریدی کو کراچی آنے پر مکمل پروٹوکول ،اجرک پہنائیں گے اور گلے بھی لگائیں گے۔
میئر کراچی مرتضی وہاب نے کہاسہیل آفریدی کو عزت و احترام کے ساتھ خوش آمدید کہا جائے گا،حسن علی ہوتی مارکیٹ میں برگر کھلائیں گے، نفرت کی آڑ میں کراچی کو برا دکھانے کی کوشش کی گئی، بلاول بھٹو زرداری کی ہدایات پر شہر کی روشنیاں بحال کی جا رہی ہیں۔
















