نیویارک: (خواجہ فاروق)امریکہ میں نئی تاریخ رقم،نیویارک کے پہلے مسلمان میئر ظہران ممدانی نے قرآن پاک پر عہدے کا حلف اٹھا لیا۔
نیویارک کی اٹارنی جنرل لیٹیشیا جیمز نے سٹی ہال کے نیچے تاریخی سابق سب وے سٹیشن پر ظہران ممدانی سے نیویارک سٹی کے میئر کی حیثیت سے حلف لیا،تقریب میں ظہرانی ممدانی کی اہلیہ بھی شریک تھیں،میئرکا اقدام متنوع آبادی کی نمائندگی اور شہری تاریخ میں اہم سنگ میل اوردنیا بھر کی مسلم کمیونٹی کےساتھ یکجہتی کی مضبوط علامت ہے۔
حلف اٹھانے کے بعد ظہران ممدانی نے کہا نیویارک کے عوام کو نئے سال کی مبارکباد، میئر کا حلف اٹھانا میرے لیے اعزاز کی بات ہے،حلف برداری کے بعد استعمال ہونےوالا تاریخی قرآن نیویارک پبلک لائبریری میں عوامی نمائش کےلئے رکھا جائے گا۔
واضح رہے ڈیموکریٹک پارٹی سے تعلق رکھنے والے ظہران ممدانی نے 4 نومبر 2025 کو ہونےوالے میئر کے الیکشن میں 50 اعشاریہ 78 فیصد لیکر کامیابی سمیٹی اورنیویارک کے 112 ویں میئر بنے۔
امریکہ میں نئی تاریخ رقم،میئر نیویارک ممدانی کا قرآن پاک پرعہدے کا حلف

















