اسلام آباد (مشرق نیوز) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی توگالیاں دیتی ہے۔ وزیردفاع خواجہ آصف کہتے ہیں وزیراعظم نے تین سے چاربار مذاکرات کی پیشکش کی مگر پی ٹی آئی مذاکرات سے انکاری ہے۔
خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ اقتدار سب سے زیادہ عارضی چیز ہے، ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی تو ہمیں گالیاں دیتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا ادارے نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی کا احتساب کیا، اپنے ادارے سے احتساب کی ابتدا کا کریڈٹ موجودہ فوجی قیادت کو جاتا ہے۔
ہم مذاکرات کیلئے تیار ہیں مگرپی ٹی آئی گالیاں دیتی ہے: خواجہ آصف
















