سہیل آفریدی ، پی ٹی آئی بار بار ملکی قیادت پر حملہ آور ہوتی ہے:خواجہ آصف

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے سہیل آفریدی آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں،ایکس اکاونٹ پر وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے خط کے حوالے سے پوسٹ کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہا سہیل آفریدی صاحب! آپ کی قیادت میں وفاقی دارالحکومت پر حملہ ہوتا ہے اور بار بار ہوتا ہے، آپ کی پارٹی کی قیادت بشمول آپ کے پاکستان کی وحدت پر حملہ کرتے ہیں، آپ کے ورکر آپ کی قیادت کی آشیر باد سے انتہائی گندی زبان سوشل میڈیا پر استعمال کرتے ہیں، ان سب چیزوں سے اس وقت بھی آئینی عہدوں اور بین الصوبائی عزت خراب ہوتی رہی ہے،خواجہ آصف نے مزید لکھا آئیں سب مل کر اس کی مذمت اور سدباب کرتے ہیں۔