عمران خان سب سے بڑا چور اور ڈاکو ثابت ہوگیا،احسن اقبال


نارووال:(بیورورپورٹ)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے اداروں کیخلاف بات کرنےوالی جماعت کوسیاست کی اجازت نہیں ہونی چاہیے،پی ٹی آئی کا ایجنڈا صرف ملک و فوج کےخلاف پروپیگنڈا مہم چلانا ہے ،ملکی معیشت کیلئے مشکل فیصلے کرنے پڑے ،پاکستان اپنے پیروں پر کھڑا ہو گیا ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے قطروال گاﺅں میں مستحق افراد میں راشن تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

احسن اقبال نے کہا2018میں سازش کے تحت مسلط ہونے والے شخص نے معیشت تباہ،ملک دیوالیہ ہونے کے دہانے پہنچایا،ن لیگ نے سیاست قربان کرکے ریاست کو بچایا،عمران خان سب سے بڑا چور اور ڈاکو ثابت ہوگیا ،قوم ملکی اداروں کےخلاف بات کرنےوالوں کو کبھی معاف نہیں کرے گی۔

وفاقی وزیر نے کہا پاک فوج کی بہادری سے پاکستان کا جھنڈادنیا میں بلند ،امریکی صدر پاکستانی وزیر اعظم ، سپہ سالارکامعترف،سیاسی و عسکری قیادت ملکر ملکی دفاع و ترقی کیلئے کام کر رہی ہے ،پاکستان کو دنیا میں سرمایہ کاری کا مرکز بنائیں گے،نوجوانوں کو تعلیم و ٹیکنالوجی کے میدان میں آگے لے کر جائیں گے۔