عمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کرایا،مصطفی کمال

کراچی: (بیورورپورٹ) وفاقی وزیر ورہنما ایم کیو ایم پاکستان مصطفی کمال نے کہا ہےعمران فاروق کو الطاف حسین نے قتل کرایا،میت پاکستان بھیجنے کےلئے لاکھوں پاونڈ چندہ وصول کیا،بانی متحدہ”را“سے پیسے لیکر دہشتگردی کراتاہے۔

پارٹی رہنماﺅں کےساتھ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے کہا بانی ایم کیو ایم کی سالگرہ پر عمران فاروق کو مار کر تحفہ دیا گیا،شواہد موجود ہیں،الطاف حسین نے نمازجنازہ کے وقت تصویر بنوائی، لاشوں پر آئٹم سانگ کرتے،” را“ سے پیسے لےکر پاکستان میں دہشتگردی کرا رہا ہے،برطانیہ میں بہترین عدالت و تحقیقاتی ادارے ہیں، بانی ایم کیوایم عمران فاروق کے قاتلوں کو پکڑانے کےلئے پٹیشن کیوں نہیں دیتے۔

وفاقی وزیر نے کہا بانی ایم کیوایم کو آفر کرتا ہوں ہمت کریں اور کیس کھلوائیں،قاتلوں کا پتہ لگوانے کےلئے ثبوت و مالی تعاون کوتیار ہوں،بانی ایم کیو ایم قوم کا مجرم اور غدار ،لوگوںکے بچے کھاگیا ،مروانے کے بعد افسوس بھی مناتا ہے۔

مصطفی کمال نے کہا مہاجر قوم بڑی بدقسمت ہے کیا کرمنل قائد ملا ،40 سال میں کتنے لوگوں کو کھا گیااب بھی کھا رہا ہے، پوری مہاجرنسل تباہ کردی،عمران فاروق کے بچوں سے کہتا ہوں اپنے باپ کے قتل کی تحقیقات کےلئے عدالت جاو اور مقدمہ دائر کرو۔