امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں برف میں منجمد، نظام زندگی مفلوج،ہنگامی حالت نافذ


نیویارک:(خواجہ فاروق)امریکہ کی شمال مشرقی ریاستیں برف میں منجمد، نظام زندگی مفلوج،سینکڑوں پروازیں منسوخ،ہنگامی حالت نافذ کردی گئی۔

نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ میں سڑکیں برف کی موٹی تہہ سے ڈھک گئیں ،سرد ہواوں و برفباری نے حد نگاہ کو انتہائی کم کر دیا،محکمہ موسمیات کے مطابق نیویارک سٹی کے مشہور سینٹرل پارک میں 4.3 انچ برف ریکارڈ کی گئی جو جنوری 2022 کے بعد سب سے زیادہ ہے،مختلف ایئرپورٹس پر 2100 سے زائد پروازیں منسوخ کرنا پڑیں۔

نیشنل ویدر سروس نے نیویارک سٹیٹ اور کنیکٹی کٹ میں برفانی وموسم سرما کے طوفان کی باقاعدہ وارننگ جاری کر دی ،صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے نیویارک کے گورنر نے بھی ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا ،حکام نے نیویارک، نیوجرسی اور کنیکٹی کٹ کے شہریوں کو سختی سے ہدایت غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، بلا ضرورت گھروں سے نہ نکلیں،موسمی ماہرین نے خبردار کیا مزید برفباری صورتحال کو مزید مشکل بنا سکتی ہے۔