مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار مذہبی جوش و خروش سے منایا


لاہور :(نمائندہ خصوصی) دنیا بھر کی طرح پاکستان میں بھی مسیحی برادری نے کرسمس کا تہوار انتہائی جوش و خروش کےساتھ منایا۔

کرسمس ٹریز کی تیاری کےساتھ تمام چرچز کو انتہائی خوبصورتی سے سجایا گیا ۔

گرجا گھروں میںخصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات میں ملکی ترقی وخوشحالی، قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں،کرسمس کے موقع پر سکیورٹی انتہائی سخت رہی، عبادتگاہوں میں آنے والوں کو جامع تلاشی کے بعد داخل ہونے کی اجازت دی گئی ۔