پی ٹی آئی کی سینئر قیادت کو رہا کیاجائے،سابق رہنماﺅں کاخط
لاہور:(وقائع نگار)سابق رہنماﺅں نے مذاکرات سے پہلے کوٹ لکھپت جیل میں قید پارٹی کی سینئر قیادت کو رہا کرنے کا مطالبہ کر دیا۔
نیشنل ڈائیلاگ کمیٹی میں شامل عمران اسماعیل، فواد چودھری ،محمود مولوی نے وزیراعظم کو خط لکھ کر کہا مذاکرات تب کامیاب ہوں گے جب آغاز اعتماد سازی اقدامات سے کیا جائے ،کوٹ لکھپت جیل میں قید شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، عمر سرفراز چیمہ، میاں محمود الرشید اور اعجاز چودھری کو پرول پر رہا کریں،رہائی سے پی ٹی آئی قیادت کو مذاکراتی عمل میں موثر کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا۔
















