لاہور:(سٹاف رپورٹر)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے الحمرا آرٹس کونسل کے مسیحی ملازمین کو ایک تنخواہ کے برابر بونس دینے کا اعلان کر دیا گیا۔
الحمرا آرٹس کونسل لاہور میں کرسمس کی مناسبت سے خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا ،وزیر اطلاعات و ثقافت پنجاب عظمیٰ بخاری نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ،پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و ثقافت پنجاب شازیہ رضوان بھی موجود تھیں،وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے مسیحی ملازمین سے ملاقات کی، کرسمس کی مبارکباد دی اور وزیراعلیٰ کی جانب سے تحائف تقسیم کیے، کیک بھی کاٹا۔
عظمیٰ بخاری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کرسمس کے تہوار پر مسیحی بہن بھائیوں کی خوشیوں میں برابر شریک ، اقلیتیں وزیراعلیٰ پنجاب کے دل کے بہت قریب ہیں، مسیحی ملازمین فخر ،خدمات قابل تحسین ہیں،پنجاب حکومت اقلیتوں کے تحفظ ،فلاح و بہبود کےلئے تمام ممکن وسائل بروئے کار لا رہی ہے، کرسمس کے موقع پر اپنی خوشیوں میں دوسروں کو بھی شریک کریں کیونکہ کرسمس کا تہوار محبت، امن و ہم آہنگی کا پیغام دیتا ہے۔
الحمرا کے مسیحی ملازمین کیلئے بونس تنخواہ ،کرسمس کا تہوار محبت، امن کا مظہر ہے،عظمیٰ بخاری
















