جنرل اسمبلی ،حق خودارادیت پر پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور

نیویارک:(بیورورپورٹ)جنرل اسمبلی نے حق خودارادیت پر پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی۔

قرارداد کی متفقہ منظوری استعماریت، بیرونی تسلط و غیر ملکی قبضے کا سامنا کرنےوالے لوگوں کے ناقابل تنسیخ حق کےلئے وسیع بین الاقوامی حمایت کو ظاہر کرتی ہے۔