لاہور (کورٹ رپورٹر)9مئی کیس میں یاسمین راشد، محمود الرشید، اعجاز چودھری، عمر چیمہ کو 10،10سال قید کی سزا سنا دی گئی۔
انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے جی او آر گیٹ پر توڑ پھوڑ کے ایک اور مقدمے کا کوٹ لکھپت جیل میں محفوظ فیصلہ سنایا،شاہ محمود قریشی کوبری کردیا گیا۔
دوران ٹرائل یاسمین راشد سمیت 21 ملزموں کے حتمی بیانات قلمبند کیے گئے، پراسیکیوشن کی جانب سے 56 گواہوں کو پیش کیا گیا۔
9مئی کیس،یاسمین،محمود الرشید، اعجاز چودھری ،عمر چیمہ کو قید، قریشی بری
















